مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان تعینات، صدر نے منظوری دیدی

ویب ڈیسک  پير 15 اگست 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید مہدی شاہ کی بطور گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے یہ منظوری گلگت بلتستان آرڈر 2018 ء کے سیکشن 33، تین کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔

صدر مملکت نے راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔