پاکستان نے ٹرائیتھلون گیمز میں 5 میڈلز جیت لئے

اسپورٹس رپورٹر  پير 15 اگست 2022
پاکستان ٹیم نے 150 میٹرسوئمنگ میں چاندی کا تمغعہ جیتا:فوٹو:فائل

پاکستان ٹیم نے 150 میٹرسوئمنگ میں چاندی کا تمغعہ جیتا:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان نے تھائی لینڈ میں ہونیوالے انٹرنیشنل ٹرائیتھلون گیمز میں 5 میڈلز جیت لئے۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹرائیتھلون گیمز میں پاکستان نے 5 میڈلز جیت لئے۔ پاکستان کی ٹیم نے چاندی کے تین اور کانسی کے دوتمغے اپنے نام کیے ہیں۔

پاکستان کی 9رکنی ٹیم نے رننگ، شوٹنگ اور سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ پندرہ سو میٹر رننگ اور150 میٹر سوئمنگ میں لبیب احمد، عطااللہ اور ظہورافنان نے سلور میڈل جیت  لیا۔

سینئیر کیٹگری میں ارسلان اور محسن نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ انٹرنیشنل ٹرائیتھلون گیمز میں پاکستان سمیت 5 ممالک نے شرکت  کی۔ صدر ٹرائی تھلون فیڈریشن ریاض فتیانہ نے پاکستانی نوجوانوں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے توقع کا اظہارکیا  کہ اگلے ایونٹس میں یہ کھلاڑی پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔