اسلامک گیمز میں پاکستان کو ایک برانز میڈل مل گیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 15 اگست 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

استنبول: اسلامک گیمز کی پیرا ٹبیل ٹینس میں الطاف الرحمان کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترکی میں جاری اسلامک گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد اب دو ہوگئی ہے، اس سے پہلے جیولین تھرو میں ارشد ندیم گولڈ میڈل کے ساتھ برتری ثابت کرچکے ہیں۔

پاکستان کو ویٹ لیفٹنگ میں بھی نوح دستگیر بٹ سے میڈل کی امید ہے، وہ آج شام  پانچ بجے ایکشن میں ہوں گے۔

کراٹے کے مقابلے بدھ سے شروع ہو رہے ہیں، جس میں سعدی عباس سمیت چار لڑکے اور تین لڑکیاں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔