لاہور میں 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  پير 15 اگست 2022
اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، ایس پی کینٹ:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، ایس پی کینٹ:فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہورکے علاقے مناواں میں 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

پولیس کے مطابق مناواں میں تین ملزمان نے 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی۔ تینوں ملزمان ذہنی معذور لڑکی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے۔ پولیس نے ملزم گلفام، بھولی اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

ایس پی کینٹ کے مطابق مناواں پولیس نے زیادتی میں ملوث مرکزی نامزد ملزم ارسلان عرف بھولی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔