مسجد نبوی ﷺ: ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر

ویب ڈیسک  پير 15 اگست 2022
حج سیزن کے دوران   ریاض الجنۃ  میں عبادت کا دورانیہ کم کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

حج سیزن کے دوران ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ کم کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

مدینہ منورہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔

سعودی حکام کے مطابق وہاں ٹھہرنے کا وقت 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ریاض الجنۃ کی زیارت کے خواہش مند زائرین کو توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔حج سیزن میں زائرین کی بڑی تعداد کے باعث ریاض الجنۃ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔

ریاض الجنۃ کی لمبائی 22 میٹرز اور چوڑائی 15 میٹرز ہے۔ زائرین ریاض الجنۃ میں دو رکعت نفل پڑھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔