اسلامک گیمز،پاکستانی خواتین سوئمرز کی فائنل تک رسائی

اسپورٹس رپورٹر  پير 15 اگست 2022
بسمہ خان اور جہاں آرا نبی کی تصویر
فوٹو: ٹوئٹر

بسمہ خان اور جہاں آرا نبی کی تصویر فوٹو: ٹوئٹر

کراچی: ترکی میں جاری اسلامک گیمز میں پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی اور بسمعہ خان  نے فائنل تک رسائی پالی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سومیٹر فری سٹائل  سیمی فائنل میں  جہاں آرا نے اٹھارہ عشاریہ پندرہ سکینڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے برتری ثابت کی، بسمعہ خان نے سومیٹر طے کرنے کے لیےاٹھارہ عشاریہ بیس سکینڈز وقت لیا،فاطمہ عدنان لوٹیا  سومیٹر بیک سٹروک فائنل میں آٹھویں نمبرپر رہیں،ان کا وقت اٹھارہ اعشاریہ انتالیس سکینڈ رہا۔

تفصیلات کے مطابق دو سومیٹرفری سٹائل فائنل میں بسمعہ خان،عدنان لوٹیا، جہاں آرا نبی اور مشال عیشہ حیات ایوب نے پانچویں پوزیشن پائی۔ پچاس میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں بسمہ خان اگلےمرحلے تک رسائی پانے میں ناکام رہیں۔ سومیٹر بریسٹ اسٹروک میں دانیال غلام نبی نے  سییمی فائنل میں جگہ بنائی،چار سومیٹر انفرادی میڈلے میں امان صدیقی بھی سیمی فائنل میں پہنچے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔