- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کردی گئی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
سابق پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر گاڑی کی چوری ناکام بنادی
راولپنڈی: راولپنڈی پولیس سے دو ماہ قبل شکایت پر ڈس مس ہوکر بائیکایا چلا کر روزگار کمانے والے سابق اہلکار نے گاڑی چوری کی واردات ناکام بناتے ہوئے جرات و بہادری کی اعلی مثال قائم کردی۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں نامعلوم چور شہری کی بیش قیمت گاڑی چوری کرکے فرار ہوئے۔ بائیکایا چلانے والے راولپنڈی پولیس کے سابق اہلکار یاسرمحمود کارلفٹرز کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس کنڑول پر کال ملا کر اطلاع دی جس کی آڈیو بھی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔
آڈیو کال میں اہلکار کو گاڑی چوری ہونے اور اس کا تعاقب کرنے کا بتا کرمدد طلب کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ پولیس کنٹرول کی جانب سےبھی اہلکار کومسلسل آن لائن رکھا گیا اور ضلع میں ناکہ بندی کر کےمتعلقہ تھانوں کی پولیس کو مطلوبہ گاڑی روکنےکی ہدایت کی۔اسی دوران قاسم مارکیٹ کے قریب کار لفٹر نے تعاقب بھانپ کر تعاقب میں آنے والے اہلکار یاسر کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کیا۔
مسلسل پولیس کنٹرول سے رابطے میں رہنےوالے یاسرمحمود نے اپنے اوپر ہونے والی فائرنگ اور زخمی ہونے کے متعلق بتایا۔ سابق اہلکار پولیس کنٹرول کو مسلسل اپنے ساتھ انگیج رکھ کر بار بار پولیس کمک کو موقع پر پہنچنے کا کہتا رہا۔
پولیس کے پہنچنے پر نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
جرات و جوانمردی کا مظاہرہ کرکے گاڑی چوری کی واردات ناکام بنانے والے اہلکار یاسر کو ٹانگ اور کندھے کے قریب دو گولیاں لگیں جسے اسپتال منتقل کیا گیا اور اب ان حالت خطرے سے باہر ہے۔
تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس اہلکار یاسر نے بتایاکہ وہ دو ماہ قبل شکایت پر محکمے سے ڈس مس کیے جانے پر روزگار کی خاطر بائیکایاسروس کی موٹر سائیکل چلا کر گزر اوقات پورا کرتے ہیں۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ گاڑی چوری ہوتے دیکھ کر فرض کی ادائیگی سے رک نہ سکے۔تعاقب جاری رکھ کر پولیس کنڑول کو اطلاع دی۔مطمئن ہوں کہ اچھا کام کیا اور شہری کی بیش قیمت گاڑی چوری ہونے سے بچ گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔