پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات کی کوششیں ناکام

ویب ڈیسک  پير 15 اگست 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی دو کوششوں کے بعد بھی سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اداروں کو اکسانے و بغاوت کے مقدمے میں اسیر شہباز گل  سے ملاقات نہ ہوسکی۔ 

حکام نے پی ٹی آئی کے وفد کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکڑ شہباز گل کو میڈیکل کے لیے اسلام آباد لے کر جانے کے لیے جیل میں موجود ہیں اس لیے ملاقات ممکن نہیں ہوسکتی۔

بعدازاں سینڑل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے احکامات پر ان کے چیف آف سٹاف شہباز گل سے اڈیالہ جیل ملاقات کرنے آئے تھے لیکن جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت نہیں دی

اس حوالے سے عمر ایوب نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا الله کے حکم پر شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی جبکہ عمران خان کے چیف آف سٹاف کو صفائی کا موقع دینا چاہیے۔

علاوہ ازیں علی نواز کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کو پیغام ہے جب آپ جیل جائیں گے ایسا رویہ ہو سکتا ہے۔

بعدازاں ایک گھنٹے بعد وفد واپس اڈیالہ پہنچا اور تقریبا دو گھنٹہ جیل موجود رہنے کے بعد وفد واپس نکلا اور میڈیا کے روکنے کے باوجود بغیر بات کیے واپس روانہ ہوگیا۔

وسری جانب جیل زرائع کے مطابق شہباز گل نے میڈیکل کروانے کے لیے جیل سے باہر جانے  سے انکار کردیا اور کہا اگر میڈیکل ہونا ہے تو جیل میں ہی کروایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔