ملک میں کورونا کے مزید8 مریض انتقال کرگئے

 منگل 16 اگست 2022
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12ہزار273 ٹیسٹ کئے گئے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12ہزار273 ٹیسٹ کئے گئے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  کورونا کے مزید 8 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید   8افراد انتقال کر گئے جبکہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار273  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 358 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 165 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  2.92 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔