غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد

ویب ڈیسک  منگل 16 اگست 2022
غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شرکت کی:فوٹو:سوشل میڈیا

غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شرکت کی:فوٹو:سوشل میڈیا

مکہ معظمہ: خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔

حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا ۔ غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ہمراہ حصہ لیا اورخانہ کعبہ کوغسل دینے کی سعادت حاصل کی۔

غسل کعبہ کی تقریب نبی کریم ﷺ کے زمانے سے چلی آرہی ہے ۔ نبی کریم ﷺ  سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے۔

تقریب میں  خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اورمشک میں تر تولیوں سے صاف کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم میں عرق گلاب ملا کر کھجور کے پتوں اورہاتھوں سے صاف کیا گیا۔

غسل کعبہ سے قبل مطاف کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا تھا۔ غسل کعبہ کی تقریب 13 اگست کو منعقد ہونا تھی جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔