- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
اہم مقدمات میں اپنے رویے سے اے این ایف نے خود کو مشکوک کرلیا، جسٹس فائز
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چرس اسمگلنگ کیس کے ملزم عدنان خان کی ضمانت منظور کرلی.
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ کیا اے این ایف کے پاس بائیک پر چرس لیجانے کی کوئی معلومات تھیں؟ ۔
پراسیکوٹر اے این ایف نے جواب دیا کہ بغیر نمبر پلیٹ بائیک دیکھ کر روکا تو چرس برآمد ہوگئی۔
بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو روکنا پولیس کا کام ہے اے این ایف کا نہیں، شہر میں ہزار گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ ہوں گی کیا اے این ایف سب کی تلاشی لے گی؟ اہم مقدمات میں اپنے رویے کی وجہ سے اے این ایف نے خود کو مشکوک کرلیا ہے، دوسرے مقاصد کیلئے اے این ایف نے اپنی ساکھ خراب کرلی، جس کی وجہ سے سوالات اٹھ رہے ہیں، کل پھر کسی جج کی گاڑی سے چرس نکال لیں تو ؟۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوٹر صاحب یہ کل آپ کی گاڑی سے بھی چرس نکال سکتے ہیں، سب پتہ ہے منشیات کہاں بکتی ہیں وہاں اے این ایف کوئی کارروائی نہیں کرتا، بغیر معلومات اے این ایف کسی سواری کو کیسے روک سکتا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قانون واضح ہے معلومات ہوگی پھر کارروائی ہوگی، پولیس کو اطلاع کے بغیر کیا اے این ایف ایسے گاڑیوں کو روک کر تلاشی لے سکتی ہے ؟۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا تین کلو چرس بائیک کی سیٹ کے نیچے آ سکتی ہے، پڑوسی سے جھگڑا ہوتو اس پر بھی منشیات ڈال دیں۔
عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزم عدنان خان کے خلاف اٹک تھانہ میں اے این ایف نے مقدمہ درج کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔