شوبز میں کام کرنے کیلئے کیا کیا قربانیاں دینی پڑیں ؟ ہانیہ عامر کا انٹرویو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 16 اگست 2022
ہانیہ عامر نے فلم جاناں سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا(فائل فوٹو)

ہانیہ عامر نے فلم جاناں سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان کی کم عمر اور خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی میں پیش آنے والے مشکل واقعات پر کھل کر بات کی ہے۔

انٹرویو کے دوران ہانیہ نے بتایا کہ وہ چھوٹی سی تھیں کہ والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی الگ الگ جگہوں پر رہنا پڑا پھر وہ اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ رہنے لگیں۔

شوبز کیریئر کے آغاز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب میں نے فلم جاناں کے لیے آڈیشن دیا تو میری سلیکشن ہاتھوں ہاتھ ہوگئی اور مجھے کنٹریکٹ بھی  تھمادیا گیا جس پر میں نے بغیر پڑھے ہی دستخط کردیے تھے اور جب والدہ کو  گھر آکر  بتایا کہ فلم سائن کردی ہے تو وہ حیران ہوگئیں اورماموں کا ردعمل کا سوچ کر انکار کردیا۔

ہانیہ نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے والدہ کو منایا کہ فلم اب سائن کی جاچکی ہے  اس کے بعد  کوئی فلم نہیں کروں گی  لیکن یہ فلم کرنے دیں لہٰذا والدہ یہ کہہ کر مان گئیں کسی کو پتا نہ چلے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں نے والدہ کے منع کرنے پر بھی شوٹنگ کے حوالے سے ویڈیوز روزانہ انسٹا پر پوسٹ کرنا شروع کردیں اس کے بعد  ماموں اور خاندان کے دیگر افراد گھر آئے، تلخ کلامی ہوئی، عزت پر بھی بات آئی اور لڑائی ہوئی۔


تاہم اس واقعے کےبعد اداکارہ نے اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کی ذمہ داریوں کو خود اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہانیہ عامر نے کہا کہ جب سے اب تک میں اپنا گھر خود چلا رہی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں چھوٹی عمر سے ہی دونوں کی ذمہ داریاں اٹھارہی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب بھی رشتہ دار ملتے ہیں لیکن دوریاں موجود ہیں، آج بھی میں بڑی اسٹار ہوں لیکن فیملی مجھے بڑا اسٹار نہیں سمجھتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔