پاک ایران ریلوے ٹریک 11 روز بعد بحال

ویب ڈیسک  منگل 16 اگست 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

چاغی: بلوچستان میں حالیہ سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا پاک ایران ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حالیہ سیلابی ریلے پاک ایران ریلوے ٹریک کو مختلف علاقوں میں بہا کر لے گئے تھے جس کو 11 دنوں کے مسلسل کوششوں کے بعد بحال کر دیا گیا۔

دالبندین سیکشن پر پاک ایران ریلوے ٹریک مکمل طور پر بحال ہے۔

دالبندین اسٹیشن سے مال بردار ٹرین تفتان بارڈر روانہ ہوگئی جبکہ یک مچھ میں کھڑی مال بردار ریل بھی دالبندین اسٹیشن پہنچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔