امریکی خاتون اول کورونا کا شکار ہوگئیں

ویب ڈیسک  منگل 16 اگست 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

  واشنگٹن: امریکی خاتون اول ِجل بائیڈن کورونا کی دونوں خوارکیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے کے باوجود بھی کوویڈ کا شکار ہوگئیں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام کئے جانے والے ٹیسٹ میں امریکی خاتون اول کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئیں۔

ترجمان امریکی خاتون اول الزبتھ الگزینڈر کے مطابق کورونا سے متعلق علامتیں واضح ہونے پر خاتون اول میں مرض کی تشخیص ہوئی۔اس سے قبل کئے جانے والے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت نہیں تھی۔

ترجمان کے مطابق جل بائیڈن میں ظاہر ہونے والی کورونا کی معمولی علامات کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے،خاتون اول ساؤتھ کیرولینا میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں، متواتر دو ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے کے بعد گھر منتقل ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ایک ہفتے کے دوران دوسری بار کورونا کا شکار

دوسری جانب  دو بار کوروناکا شکار ہو نے والے امریکی صدر جوبائیڈن کا منگل کے روز ہونے والا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس کی تصدیق پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس جین پیری نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کی  تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔