ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوگئیں

ارشاد انصاری  منگل 16 اگست 2022
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

 کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آٹو مینوفیکچررز نے گاڑیاں سستی کرنا شروع کردیں،  سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں نوے ہزار روپے سے ایک لاکھ ایک لاکھ ننانوے ہزار روپے تک کمی کردی ہے۔

سوزوکی کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت میں نوے ہزار روپے کی کمی کے ساتھ17 لاکھ89 ہزار روپے سے 16 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ تین ہزار روپے کمی کے ساتھ20 لاکھ79 ہزار روپے سے کم کرکے19 لاکھ76 ہزار روپے کردی ہے،آلٹو اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ سولہ روپے کی کمیکے ساتھ23لاکھ39 ہزار روپے سے کم کرکے22 لاکھ 23ہزار روپے کردی ہے۔

اسی طرح ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ اٹھائیس ہزار روپے کی کمیکے ساتھ25لاکھ 49ہزار روپے سے کم کرکے24 لاکھ21 ہزار روپے کردی ہے، ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ35 ہزارروپے کی کمی کے ساتھ26لاکھ99 ہزار روپے سے کم کرکے25 لاکھ64 ہزار روپے کردی ہے جبکہ ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 47 ہزارروپے کی کمی کے ساتھ29لاکھ 49ہزار روپے سے کم کرکے28 لاکھ 2ہزار روپے کردی ہے۔

کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے کی کمیکے ساتھ28لاکھ79 ہزار روپے سے کم کرکے27 لاکھ54 ہزار روپے کردی ہے،کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ35 ہزار روپے کی کمیکے ساتھ31لاکھ59 ہزار روپے سے کم کرکے30 لاکھ24 ہزار روپے کردی ہے جبکہ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ پینتالیس ہزار روپے کی کمی کے ساتھ33لاکھ79 ہزار روپے سے کم کرکے32 لاکھ34 ہزار روپے کردی ہے۔

سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ69 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ کم کرکے33 لاکھ49 ہزار روپے کردی ہے سوزوکی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت ایک لاکھ79 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ کم کرکے35 لاکھ 99ہزار روپے کردی ہے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت ایک لاکھ99 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ کم کرکے35 لاکھ99 ہزار روپے کردی ہے۔

سوزوکی راوی کی قیمت75 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ کرکے 14لاکھ99 ہزار روپے کردی ہے سوزوکی راوی ڈبلیو او ڈیک کی قیمت 75 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ کم کرکے14 لاکھ24 ہزار روپے کردی ہیسوزوکی بولان وین کی قیمت79 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ کم کرکے15 لاکھ79 ہزار روپے کردی ہے جبکہ سوزوکی بولان کارگوکی قیمت79 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ کم کرکے15 لاکھ66 ہزار روپے کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔