حکومت نے اسٹیٹ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ کر دیا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 17 اگست 2022
وفاقی حکومت نے مالی سال2021-22 کیلیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اورجنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح بڑھا کر12.40 فیصد کردی ہے۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے مالی سال2021-22 کیلیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اورجنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح بڑھا کر12.40 فیصد کردی ہے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ نے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2021-22 کیلیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح بڑھا کر12.40 فیصد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال میں 2020-21 کے لیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 9.70 فیصد تھی اور اس سے پہلے مالی سال 2019-20 کیلیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 12 فیصد تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔