عالمی مخالفت کے باوجود شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ

ویب ڈیسک  بدھ 17 اگست 2022
شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی پابندیوں کا سامنا ہے:فوٹو:فائل

شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی پابندیوں کا سامنا ہے:فوٹو:فائل

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کئے۔ رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔

شمالی کوریا نے 8 جون کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائل فائر کئے تھے۔شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی برادری کی شدید مخالفت اورپابندیوں کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔