کیا ایلون مسک مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے جارہے ہیں؟

ویب ڈیسک  بدھ 17 اگست 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) سوشل میڈیا پر کلب کی ملکیت بدلنے پر صارفین کا غصے کا اظہار

(فوٹو: ٹوئٹر) سوشل میڈیا پر کلب کی ملکیت بدلنے پر صارفین کا غصے کا اظہار

  واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر متنازع ٹوئٹ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کا بیان دیا تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

ایلون مسک ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنی ٹوئٹس کے باعث شہرت بھی رکھتے ہیں تاہم مسک حقیقت میں دنیا کے بڑے فٹبال کلب کو خریدنے کا کوئی منصوبہ رکھتے ہیں یہ ابھی تک واضح نہیں۔

دوسری جانب مسک کے بیان کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر کلب کی ملکیت بدلنے پر غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ کئی صارفین اس خیال کو پسند کررہے ہیں۔

ایلون مسک کی تردید

ایلون مسک نے تردید کی ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا ٹوئٹ محض ایک مذاق تھا، میں کوئی کھیلوں کی ٹیمیں نہیں خرید رہا۔ مسک سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کلب خریدنے میں سنجیدہ ہیں جس انہوں نے جواب دیا کہ ’’اگر میری کوئی ٹیم ہوتی تو وہ مانچسٹر یونائیڈڈ ہوتی‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔