اسرائیل کا غزہ میں  فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف

ویب ڈیسک  بدھ 17 اگست 2022
اسرائیل نے رواں ماہ غزہ میں مہاجرکیمپ پرحملہ کیا تھا:فوٹو:فائل

اسرائیل نے رواں ماہ غزہ میں مہاجرکیمپ پرحملہ کیا تھا:فوٹو:فائل

 غزہ: اسرائیل نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف کارروائی میں 5 فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 7 اگست کوشمالی غزہ کے قریب فلسطینی مہاجرکیمپ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 5 بچے شہید ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوجی عہدیداروں نے دفاعی حکام کے برعکس یہ جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی بچوں کی شہادت مزاحمت پسند تنظیم کے راکٹ حملے سے ہوئی۔اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے تھے اور گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔