برساتی نالے میں بہہ جانے والے ماں بیٹے کو نوجوان نے بچالیا

ویب ڈیسک  بدھ 17 اگست 2022
(فوٹو: اسکرین شارٹ) دو زندگیاں بچانے والا نوجوان خود بھی زخمی ہوا ہے

(فوٹو: اسکرین شارٹ) دو زندگیاں بچانے والا نوجوان خود بھی زخمی ہوا ہے

 پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے ریلوے روڈ پر برساتی نالے میں بہہ جانے والے ماں اور بیٹے کو ایک نوجوان نے بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برساتی نالہ موٹر سائیکل پر سوار بوڑھی ماں اور بیٹے کو بہا لے جارہا تھا کہ ایک نوجوان نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوکھے میں کود کر دونوں کو بچالیا۔

وائرل ویڈیو میں پانی کے تیز بہاؤ اور زیادہ گہرا پانی ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بھی دونوں اطراف کھڑی ہیں جس کے باعث ٹریفک جام ہے جبکہ دو زندگیاں بچانے والا نوجوان خود بھی زخمی ہوا ہے جس کو مقامی افراد نے طبی افراد فراہم کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔