فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات: عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

ویب ڈیسک  بدھ 17 اگست 2022
(فوٹو: ایکسپریس ویب) دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا، چئیرمین پی ٹی آئی

(فوٹو: ایکسپریس ویب) دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا، چئیرمین پی ٹی آئی

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فارن فنڈنگ کیس کے نوٹس پر جواب دینے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے کو اپنے تحریری جواب میں لکھا کہ میں آپکو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند البتہ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیر اثر ہونے کا مظہر ہے، الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی جبکہ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کو جاری کیا گیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس:ایف آئی اے کا تحقیقات بیرون ملک بڑھانے کا فیصلہ

قبل ازیں گزشتہ دنوں ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں، جس پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو جواب بھجوایا۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں متعلقہ تحقیقاتی اداروں کے ذریعے بھی وہاں کی کمپنیز و شخصیات کے  بارے میں  معلومات جمع کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔