شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک  بدھ 17 اگست 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہباز گل کے وکلاء نے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، وکلا کی جانب سے ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ دوبارہ ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس کی نظرثانی درخواست پر آج فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ شہباز گل کے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مطمئن ہیں شہباز گل سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی اس لیے کیس کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید 48 گھنٹوں کے لیے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر حراست میں لینے کے بعد شہباز گل کا فوری طبی معائنہ کرائے اور طبی معائنہ کی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے جمع کرائی جائے،شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔