- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
حکومت کی آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی
اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کروادی ہے جس کے تحت یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کے خط) پر اتفاق ہو گیا ہے اور پاکستان کی طرف سے دستخط شدہ آئی ایم ایف کو بجھودیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: پاکستان نے قرض ادائیگی کے لئے آئی ایم ایف کو اظہار آمادگی کا خط بھیج دیا، وزیرخزانہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایل او آئی میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید 5-5 روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور اس طرح جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول لیوی 20 روپے اور مٹی کے تیل پر 10 روپے ہے جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔