جناح ٹرمینل پر بعد از حج آپریشن مکمل

ویب ڈیسک  بدھ 17 اگست 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: جناح ٹرمینل پر بعد از حج آپریشن مکمل ہوگیا،اس دوران مجموعی طور پر 140 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پوسٹ حج آپریشن 14 جولائی کو شروع ہوا اور 11اگست کو مکمل ہوا،بعدازحج آپریشن کے تحت 17976حجاج کرام جدہ اور مدینہ سے کراچی پہنچے۔

ترجمان کے مطابق بعد از حج آپریشن کے دوران قومی و دیگر ائیرلائنز نے 140 پروازیں آپریٹ کیں،پی آئی اے نے 25،ائیر بلو نے 10،سیرین نے4،سعودی ائیر نے 28 اور دیگر متفرق ائیرلائنز نے 73 پروازیں آپریٹ کیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق  قبل ازحج آپریشن کراچی ائرپورٹ پر 8 جون کو شروع ہوا جبکہ 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوا تھا،حجاج کرام کی وطن واپسی پر کوویڈ کے تناظر میں رییپیڈ انٹیجن ٹیسٹ کو لازمی قراردیا گیا تھا،اس کے باوجود تمام آپریشن معمول کے مطابق رہا اور حجاج کرام کو کسی قسم کی دشواری نہیں ہوئی،بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پی آئی اے سمیت تمام ائرلائنز کو اضافی عملہ تعینات کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔