کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

 بدھ 17 اگست 2022
ٹریفک حادثہ (فوٹو فائل)

ٹریفک حادثہ (فوٹو فائل)

شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن آباد میں بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور اُس پر سوار افراد کو روندتا ہوا چلا گیا۔

حادثے کے بعد ریسکیو ادارے کے رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں مرنے والوں کی شناخت فضل (والد) صفوان (بیٹے) اور عنادیہ (بیٹی) کے ناموں سے ہوئی، جن کی عمریں بالترتیب 5 اور پانچ سال تھیں۔ جبکہ حادثے میں 15 سالہ زوہان بھی زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بچے بہن بھائی تھے جو اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔