- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
شہباز گل کو وفاقی پولیس کے حوالے نہ کرنا توہین عدالت ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنے کے اقدام کو توہین عدالت قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ نواز کی رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگیز نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنے کے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اقدام کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے واضح حکم کی عمران خان اور پنجاب حکومت نے توہین کی، وفاقی پولیس کے ملزم کو عمران خان کے حکم پر پنجاب حکومت اغوا کر رہی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز گل طبی طور پر بالکل صحیح ہے، عمران خان کا فسطائی دماغی رویہ کسی قانون، ادارے کو نہیں مانتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق عمران خان آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے بھاگتا رہا ہے، اب عمران خان اور پی ٹی آئی نے عدالتوں میں اپنے خلاف تمام مقدمات میں خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوٹس کے جواب میں ایف آئی اے کو ریکارڈ اور جواب دینے سے انکار کر دیا اور سیاسی مخالفین کو جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنے والے عمران خان اپنی باری آنے پر قانون کے باغی بن گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اداروں کے اندر بغاوت کی کال دی ہے، شہباز گل کے کیس میں تحقیقات ہو رہی ہیں تو عمران خان نے پنجاب حکومت کے آئی جی کو استعمال کیا، یہ سلسلہ کل سے جاری ہے، یہ ہوتا ہے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو نہ توہین عدالت کی پرواہ ہے اور نہ قواعد و ضوابط کی، عمران خان کو آئین اور کسی قاعدے قانون کی کوئی پرواہ نہیں، عمران خان کہہ رہے ہیں شہباز گل کو ننگا کر کے مارا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون شہباز گل سے جب مل کر آئے تو انہوں نے میڈیا کے سامنے کہا کہ شہباز گل بالکل ٹھیک اور فٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل اڈیالہ جیل میں وفاقی پولیس کے قیدی ہیں، کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ پنجاب حکومت خط لکھ کر روبکار جاری کروائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ آچکا ہے، شہباز گل کا ریمانڈ ہو رہا ہے، عدالت کے فیصلے پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت اور پرویز الٰہی اس وقت فلڈ ایریاز میں نہیں جا سکتے لیکن شہباز گل کی روبکار کیلئے اس وقت پنجاب کے سی ایم ہائوس میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا بیان:
شازیہ مری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، عمران نیازی نے عدالتی فیصلے کے خلاف پنجاب کے کٹھپتلی وزیر اعلیٰ کو کھڑا کردیا ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو، عمران خان پنجاب اور کے پی حکومت کی مدد سے شہباز گل کو ملک سے فرار کرانے کی سازش کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ جھوٹ، مکاری اور غلط بیانی عمران خان کی عادت ہے، عمران انصاف کا بول بالا نہیں بلکہ انصاف کا منہ کالا کرنے پر تلا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملنے والی ممنوعہ فارن فنڈنگ آج اپنا اثر دکھا رہی ہے، ثابت ہو رہا ہے عمران خان کی غیر ملکی فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہی تھی۔
شازیہ مری نے کہا کہ شہباز گل وفاقی پولیس کا ملزم ہے، اسے پنجاب پولیس کی مدد سے اغوا کیا جا رہا ہے، عمران اداروں پر ناجائز دباؤ ڈال کر انصاف کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔