- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی، وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی اور اس پر سیاست بھی نہیں ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کو قومی معاملات پر مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئے جن پر اتفاق ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کی سوات میں موجودگی کے حوالے سے جو باتیں کی جارہی ہیں اُن سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
’پی ٹی آئی نے بھارت کے ساتھ مل کر فوج مخالف مہم چلائی‘
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور بھارت نے مل کر فوج مخالف مہم چلائی، اب قانون حرکت میں آگیا ہے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تحریک انصاف نے بھارت کے فوج مخالف بیانیے کو پروپیگنڈے کے ذریعے آگے بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے المناک واقعہ پر پوری قوم غمزدہ ہےمگر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم جن کو انڈین حمایت حاصل تھی انہوں نے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی۔
’سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی‘
خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی اداروں کا تعلق ملک کے دفاع سے ہے، پاکستان سے 529، بھارت سے تیس اور دوسرے ممالک سے تینتیس کے قریب اکاونٹ تھے، اس مہم کے خلاف تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے اپنی ٹویٹس کا بے دردی کا استعمال کیا اور سیاسی مقاصد کے لئے یہ گرگئے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کو ہندوستانیوں کی اعانت بھی حاصل ہے کیونکہ فوج مخالف مہم چلانے والے اٹھارہ اکاونٹس کا ہندوستان سے تعلق نکلا ہے، ہندوستان کے مفادات کو پی ٹی آئی آگے بڑھا رہی ہے، جتنا بھی ڈیٹا ہے یہ کنفرم اور مصدقہ ہے جتنے اکاونٹس سامنے آئے ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ موسم کی خرابی سے ہوا، جو لوگ پروپیگنڈے میں ملوث ہیں ان کو قانون اور قاعدہ کے مطابق سزا دی جائے گی، انکوائری عدالتوں کے سامنے رکھی جائے گی جس کے بعد سزاؤں کا تعین عدالتیں ہی کریں گی۔
’لسبیلہ حادثے کا رخ بدلا گیا پھر شہباز گل کے معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی‘
وزیر دفاع نے کہا کہ لسبیلہ حادثہ پر ان کی طرف سے رخ بدلا گیا،پھر شہباز گل معاملہ کی طرف توجہ بدلنے کی کوشش کی گئی، اقتدار چھن جانے کے بعد ایک شخص اتنی دور تک نکل گیا ہے مگر اب ادارے حرکت میں آئے ہوئے ہیں، قانون کے مطابق احتساب کیا جائے گا تاہم کسی قسم کا سیاسی انتقام یا بدلہ نہیں لیا جائے گا اور وہی کاروائی کی جائے گی جو قانون کے مطابق ہوگی۔
’شہباز گل کے بیانیے کو آگے بڑھانے والے چینل کے خلاف بھی کارروائی ہوگی‘
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی گرفتاری پر مریم نواز اور رانا ثنااللہ کے بیانات آچکے ہیں، شہباز گل کے معاملہ کی تحقیقات کے جو نتائج نکلیں گے وہ بتائیں گے کہ اس معاملہ کو درست ہینڈل کیا گیا یا نہیں،شہباز گل نے ٹی وی چینل پر سب کہا جس پر ہر صورت کارروائی ہوگی اور جو اس بیانیے کو آگے بڑھانے میں سہولت کار بنا اُس چینل کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان چارپانچ دن شہباز گل کے بیان پر ردعمل چیک کرتے رہے، پانچ دن کے بعد عمران کو خیال آیا کہ گل کو ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جب سے فارن فنڈنگ کا نتیجہ سامنے آیا ہے کہ عمران نے خیرات کا پیسہ کیسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا، شوکت خانم کا نام استعمال کرکے فنڈز اکٹھے کئے،ہزاروں انٹرئز سامنے آئیں جن سے بچنے کے لئے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے لیڈرز نے سنگدل حرکتیں کی ہیں،اس قسم کی حدود سےباہر گفتگو کبھی کسی سیاسی جماعت نے نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں سازش کے بیانیہ کے بعد پچیس ہزار ڈالر پر فرم کو ہائیر کیا گیا، عمران نے نوے کی دہائی میں ہندوستان اور برطانیہ میں بیٹھ کر فوج کے خلاف بات کی وہ اپنے بیانات بھول گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔