- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو نکال دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
ضمنی انتخاب: حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
الیکشن کمیشن پنجاب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخاب کیلیے جمع کرائے گئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں جمع کاغذات نامزدگی پر لیگی رہنما عابد شیر علی کی جانب سے اعتراض دائر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کاغذات نامزدگی میں آمدن اور اثاثے درست ظاہر نہیں کیے۔
ضلعی الیکشن کمشنر نے درخواست منظور کرنے کے بعد عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیک کیے اور پھر انہیں شام تک پیش ہو کر وضاحت دینے کی مہلت دی تھی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے جس پر کاغذاتِ نامزدگی کو مسترد کیا گیا۔
ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق عمران خان کے آمدن اور اثاثوں میں تصادت پایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات کے غلط بیان حلفی کی وجہ سے مسترد کیے گئے ہیں۔
بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔