قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق حکومت پنجاب کے خیرسگالی سفیر مقرر

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 18 اگست 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

لاہور: قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو حکومت پنجاب کا خیر سگالی سفیر مقررکردیا گیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اس بات کا اعلان صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمورمسعود اورٹینس اسٹار اعصام الحق کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

صوبائی وزیرکھیل کاکہناتھاکہ اعصام الحق پاکستان میں ٹینس کی پہچان ہیں۔ پاکستان میں ٹینس کی بحالی پر کام کررہےہیں۔  اعصام الحق کی قائم کردہ ایسیں ٹینس اکیڈمی  کی لاہورمیں مکمل سرپرستی کی جائے گی۔

پنجاب انٹرنیشل ٹینس سٹیڈیم سے ملحقہ کورٹس میں ایسیں اکیڈمی کے کھلاڑی ٹریننگ کریں گے۔ پنجاب میں ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ کا خصوصی پروگرام شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر اعصام الحق نے خیر سگالی سفیر مقرر کرنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔