راحت فتح علی خان کی متنازعہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2022
ویڈیو میں راحت فتح علی خان ایک ضعیف شخص کو اپنی جان کہتے دکھائی دے رہے ہیں(اسکرین شاٹ)

ویڈیو میں راحت فتح علی خان ایک ضعیف شخص کو اپنی جان کہتے دکھائی دے رہے ہیں(اسکرین شاٹ)

کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے  کے بعد گلوکار کے خلاف کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک زائد العمر شخص کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں اپنی جان کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان ضعیف العمر شخص کو کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’حاجی اقبال نگیبی ان کی جان اور نصرت فتح علی خان ہیں‘۔


گلوکار مزید کہتے ہیں کہ وہ ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے اور انہیں کوئی ہاتھ لگائے گا تو گلوکار انہیں ہاتھ لگانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

بظاہرایسا لگتا ہے کہ گلوکار اس ویڈیو کے زریعے کسی کو پیغام دینا چاہتے ہیں جبکہ ویڈیو میں راحت فتح علی خان کے بولنے کے انداز سے محسوس ہوتا ہے کہ گلوکار غشی کی حالت میں ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین  اور ناقدین کی جانب سے  ان پر سنگین الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ گلوکار نے شراب نوشی کر رکھی ہے۔

راحت فتح علی خان کی ویڈیو پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گلوکار کو ایک کنسرٹ میں بھی نشے کی حالت میں دیکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔