امریکا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

  واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹویٹ میں کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے مدد کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک لاکھ ڈالر فوری امداد کے علاوہ امریکا نے قدرتی آفات کے لیے ایک ملین ڈالرز کا اعلان کیا ہے، ہم موسمیاتی بحران کے مستقبل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ملک میں انفرا اسٹرچکر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔