حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی مؤخر

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2022
حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی عارضہ قلب میں مبتلاہے

حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی عارضہ قلب میں مبتلاہے

 لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی مؤخر ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی سماویہ کی طبیعت ناساز ہے۔سماویہ کو لندن کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2019 میں پیدا ہونے والی سماویہ بچپن سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔ پیدائش کے بعد ان کی سرجری بھی کی گئی تھی۔

حمزہ شہباز بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث 4 اگست کو لندن گئے تھے۔ان کی ایک دو روز میں وطن واپسی طے تھی لیکن بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے حمزہ شہباز نے لندن میں مزید قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ شریف خاندان نے عوام سے سماویہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔