ممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنرخیبرپختونخوا ایف آئی اے میں پیش

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2022
ایف آئی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے:فوٹو:فائل

ایف آئی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ممنوعہ  فنڈنگ کیس میں سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔

ممنوعہ  فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئے اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو آج طلب کیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے طلب کئے گئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے دیگر رہنماؤں میں صوبائی فنانس سیکریٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔