- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
سینیٹر الیاس بلور کو نوسربازوں نے ٹھگ لیا
راولپنڈی: نوسر بازوں نے پارلیمنٹرینز پر بھی وار کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما الیاس بلور نوسربازوں کے جھانسے میں آگئے۔ الیاس بلور نے بتایا کہ موبائل فون پر مجھے کال آئی اور کالر نے تھانہ کینٹ راولپنڈی کے اے ایس آئی شاہ کے نام سے اپنا تعارف کرایا۔
سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ اے ایس آئی نے بتایا کہ آپ کا بھانجا لڑکیوں کے ساتھ پکڑا گیا ہے، اے ایس آئی نے بھانجے سے میری بات کرائی جس نے کہا مجھے بچا لیں، مجھ سے مختلف موبائل نمبرز پر دس لاکھ 98 ہزار روپے طلب کیے گئے۔
سینیٹر الیاس بلور نے بتایا کہ میں نے تصدیق کیے بغیر مختلف نمبروں پر رقم بھجوا دی، بعد میں بھانجے سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا وہ تو اپنی فیکٹری میں موجود ہے اور اس کے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
پولیس نے الیاس بلور کے بیان کی روشنی میں فراڈ و ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔