عمران خان کا کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی میں مسلسل بارش کے باعث تحریک انصاف نے 19 اگست کا جلسہ موخر کر دیا۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق جلسے سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خطاب کرنا تھا، این اے 245 اور بلدیاتی انتخابات سے پہلے اس جلسے کو اہم قرار دیا جا رہا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔