پی ٹی آئی کا ملک گیر 17 جلسوں کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر جلسوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کے 17 شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 21 اگست بروز اتوار راولپنڈی، 24 اگست بروز بدھ ہری پور، 26 اگست بروز جمعہ کراچی، 27 اگست بروز ہفتہ سکھر، 28 اگست کو بروز اتوار عمران خان پشاور میں پاور شو کریں گے۔

علاوہ ازیں 29 اگست بروز پیر کو جہلم، 31 اگست بروز بدھ کو اٹک،  یکم ستمبر بروز جمعرات سرگودھا، 2 ستمبر بروز جمعہ گجرات، 3 ستمبر بروز ہفتہ بھاولپور، 4 ستمبر بروز اتوار فیصل آباد، 6 ستمبر بروز منگل مردان میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسوں میں عمران خان خطاب کریں گے۔

شیڈول کے مطابق سابق وزیراعظم 7 ستمبر کو بہاولنگر، 8 ستمبر کو ملتان، 9 ستمبر کو شیخوپورہ، 10 ستمبر کو گجرانوالہ اور 11 ستمبر کو کوئٹہ میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔