شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جارہے ہیں، چوہدری شجاعت

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جارہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں سیاست کا نہیں معیشت کا سوچنا چاہیے، مہنگائی اور غربت ختم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں معیشت کی بحالی سب کا پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے، غربت اور مہنگائی کے خاتمے سے ہی عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ کے بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔