جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے چلنے والے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلایا جا رہا ہے، جسٹس منصور علی شاہ کا نہ کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے نہ سوشل میڈیا پر کوئی آئی ڈی یا پیج ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کہ ایف آئی اے کو جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کیخلاف کارروائی کا کہہ دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔