- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ بھر میں مزید تین روز تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون سسٹم شدید ہوا کے کم دباؤ کی صورت میں مشرقی،وسطی سندھ اور راجستھان میں شدت کے ساتھ موجود ہے، بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں بھی مون سون نظام کوتقویت بھی مل رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مون سون کا پانچواں سسٹم گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے مسلسل ایک ہی جگہ پر ٹھہرا ہوا ہے، اگر یہی صورت حال رہی تو گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ اتوار کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔
ڈی جی میٹ نے بتایا کہ جمعرات اور جمعے کو کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں چند مقامات پر کافی تیز بارش ہوسکتی ہے،19 اگست کی رات یا 20 اگست کی صبح تک سندھ میں بارشوں کے جاری رہنے کی توقع ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب تک اگست میں معمول کی اوسط سے 150 ملی میٹر زائد بارشیں ہوچکی ہیں، گلشن حدید میں اگست کے 18 دنوں کے دوران 269 ملی میٹر، گڈاپ میں اگست کے 18دنوں کے دوران 186 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے اگست میں اب تک شہر میں گلشن حدید میں سب سے زیادہ 855 ملی میٹر(34 انچ)بارشیں ریکارڈ ہوئی۔ اگست کے 18 دنوں میں ہی سندھ میں 300 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے جنوبی اور شمال مشرقی حصے میں اس سسٹم سے متاثر ہوں گے، 21 اگست تک اس سسٹم کے یر اثر بلوچستان میں بھی بارشیں ہونگی، سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر لسبیلہ اور دیگر مقامات پر سسٹم کے اثرات زیادہ ہیں جبکہ مون سون سسٹم افغانستان کو بھی متاثر کرےگا اور آئندہ تین سے 4 دن تک افغانستان میں بھی تیز بارشیں ہوں گی جس کے بعد بعد سسٹم کی شدت میں بتدریج کمی ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق جولائی تا اگست میں اب تک شہر میں گلشن حدید میں سب سے زیادہ 855 ملی میٹر(34 انچ)بارشیں ریکارڈ ہوئی،پی اے ایف بیس مسرور پر 713،قائد آباد 669،ڈی ایچ اے612 اورسرجانی ٹاون میں 556 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے کم بارش 306 ملی میٹرکورنگی میں ریکارڈ ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔