عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ عمران نیازی حقائق مسخ کر کے لوگوں کو الجھانے کی کوشش کررہا ہے اور دھوکے سے لوگوں کی نفسیات سے کھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نیوٹرلز کے پاس اب بھی وقت ہے، پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، عمران خان

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ عمران نیازی کی تقریر جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں تھی۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کررہا ہے، اُن کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق لگتی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اپنے 4 برس میں صحافیوں پر تشدد کیا اور ان کے پروگرام بند کئے۔ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا ہے اور عمران خان اگر معاشی حالات کو بہتر کرنے میں توانائیاں صرف کرتے تو عوام کی حالت آج بہتر ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جتنی محنت جھوٹ بولنے اور قوم کو گمراہ کرنے میں کرتے ہیں اگر تھوڑی سی حکومتی کارکردگی کے لیے کرلیتے تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔