شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کوئٹہ: شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ ،کراچی شاہراہ کو لسبیلہ کے مقام سے بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ڈی آئی خان دناسر (ضلع شیرانی) اور خضدار شہداد کوٹ کے درمیان بھی ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی ہے کہ تمام پبلک اور دیگر ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو مناسب جگہ پر روک دیا جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیاں کو بارش اور سیلاب سے بند روڈ کھلنے تک  ٹرانسپورٹ نہ چلانے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ  نے شہریوں سے کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔