30 سیکنڈ کی ویڈیو فالج کے متعلق پیش گوئی کر سکے گی، تحقیق

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
گردن میں سکڑی ہوئی شریانیں فالج کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے

گردن میں سکڑی ہوئی شریانیں فالج کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے

ٹائیپے: ہمارے اسمارٹ فونز میں موجود کیمرا وقت کے ساتھ تیزی سے بہتر ہوا ہے لیکن کیا یہ اتنا جدید ہوگیا کہ ہم میں فالج کے خطرے کی نشان دہی کرتے ہوئے ہماری جان بچا سکے۔

محققین نے ایک ایسا ایلگورتھم بنایا ہے جو ہماری گردن میں موجود شریانوں کی کشادگی کا معائنہ کرتا ہے۔ یہ پروگرام کسی بھی جدید اسمارٹ فون سے بنائی جانے والی گردن کی 30 سیکنڈوں کی ویڈیو کو اسکین کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔

گردن میں سکڑی ہوئی شریانیں فالج کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے۔

تائیوان کے محققین نے آئی فون 6 کا استعمال کرتے ہوئے 200 سے زائد بوڑھے مریضوں کی گردنوں کی ویڈیو بنائیں۔ شرکاء کو سیدھا لِٹا کر ان کے سروں کو بکس کے اندر رکھا اور بکس پر لگے کیمرے سے ان کی ویڈیو بنائی گئی۔

الگورتھم نے 10 میں تقریباً نو مریضوں کے گردن کی سکڑی ہوئی شریانوں کی نشاندہی کی اورجن کو فالج کا خطرہ لاحق تھا۔

تائیوان کے دارالحکومت تائیپے کی نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر ہسائیں-لی کاؤ کا کہنا تھا کہ تحقیق کا نتیجہ ایک غیر متوقع لمحہ تھا۔

فی الوقت مریضوں کو اسکین کے لیے بھیجنے سے قبل بلند فشار خون یا بلند کولیسٹرول جیسی علامات کی نشان دہی کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔