کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں پیر تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کردی تاہم موسلادھار بارش کا امکان اب ختم ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں بھاری اسپلیز کا سبب بننے والے مون سون سسٹم کے زیر اثر شہر میں موسلادھار بارشوں کے امکانات معدوم ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آج جمعہ 19 اگست سے 22 اگست تک مطلع جذوی/مکمل ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں موسلا دھار بارش 20 اگست کی صبح تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔