صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بحال کردی، پی ٹی سی ایل

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں نیٹ سروس متاثر ہوئی (فوٹو : فائل)

نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں نیٹ سروس متاثر ہوئی (فوٹو : فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں تاہم پی ٹی سی ایل نے دعویٰ کیا ہے کہ سروس بحال کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے جس کے سبب صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل نیٹ سروسز متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی تاہم پی ٹی سی ایل فائبر آپٹیکل نیٹ ورک کی خرابی دور کردی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، صارفین کو درپیش مشکلات کے لیے معذرت خواہ ہیں اور تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔