- موتی کاری سے نادر اشیا بنانے کا قدیم فن زندہ رکھنے والی باہمت خاتون
- آسٹریلیا کے سفیر کی رکشے میں بیٹھ کر راولپنڈی کی سیر
- وزارت تجارت نے اسرائیل سے تجارت کی تردید کردی
- لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو ہلاک
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وزارت خزانہ کی اہم وضاحت
- امریکا میں عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہورہی ہیں، پرویز الہیٰ
- عمران خان کی زمان پارک کے باہر کارکنوں کے ساتھ افطار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
- انسانی جسم سے متعلق حیرت انگیز حقائق
- سپریم کورٹ کے تین ججز کیخلاف ریفرنس خارج از امکان نہیں ہے، وزیر داخلہ
- سعودی عرب نے شہریوں کو دو افریقی ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا
- کراچی: موبائل چھیننے اور IMEI نمبر تبدیل کرنے کے ماہر 4 ملزمان گرفتار
- پی ڈی ایم کا تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد، کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ
- پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ
- پی ڈی ایم کے اجلاسوں اور اعلامیوں کی کوئی حیثیت نہیں، تحریک انصاف
- اسرائیل کی ریاستی رہشتگردی جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
- ڈیفنس کراچی کو بارش کے پانی سے بچانے کے مشن کا پہلا مرحلہ مکمل
- سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 10 ماہ قید کے بعد پٹیالا جیل سے رہا
- نوے دن میں الیکشن آئینی ہیں تو مشرف دور میں 3 سال کیوں ملتوی ہوئے؟ فضل الرحمان
- ہائی بلڈ پریشر اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق کا انکشاف
- سام سنگ کا نیا حربہ، آئی فون کے لیے ’ٹرائی گیلکسی‘ ایپ پیش کردی
اہلیہ کے سامنے کوئی اوقات نہیں گھر میں اُسی کی چلتی ہے، خلیل الرحمٰن قمر

ڈرامہ ساز کی اہلیہ روبی خلیل نے بتایا کہ ان کے شوہر کی آئیڈیل عورت وہی ہیں (فائل فوٹو)
لاہور: خلیل الرحٰمن قمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی سےڈرتے ہیں اور گھر میں صرف ان کی بیوی کی ہی چلتی ہے۔
پاکستان کے مشہورمصنف و ڈرامہ ساز خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔
پروگرام میں خلیل الرحمٰن کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی شرکت کی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر میں ان کے بجائے ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ان پر اہلیہ کافی سختیاں کرتی تھی اور ان کے پاس کسی لڑکی کو گزرنے کی اجازت تک نہ ہوتی تھی مگر اب ایسا نہیں۔
وہ ہمیشہ سے جو کچھ بھی کماتے ہیں اہلیہ کے ہاتھ میں رکھتے ہیں اور ان سے ہی اپنا خرچہ لیتے ہیں پیسے کا حساب کتاب ان کی اہلیہ رکھتی ہیں۔
ڈراما ساز کے مطابق اہلیہ کے سامنے ان کی کوئی عزت و اوقات نہیں، گھر میں ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔
ڈرامہ ساز کی اہلیہ روبی خلیل نے بتایا کہ ان کے شوہر کی آئیڈیل عورت وہی ہیں اور انہیں دیکھ کر ہی وہ خود مختار اور بولڈ عورت کا کردار تخلیق کرتے ہیں جب کہ وہ لکھنے سے پہلے ان سے مشورہ کرتے ہیں۔
خلیل الرحمٰن کی اکلوتی بیٹی نوشاب خلیل نے بتایا کہ کسی بھی خاتون کا کردار لکھنے کے بعد والد انہیں وہ کہانی سناتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد لکھتے وقت روتے رہتے ہیں اور ٹشو پیپر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔
ڈرامہ ساز نے کہا کہ میں بیوی سے ڈرتا ہوں مگر بیٹی سے اور بھی زیادہ ڈرتا ہوں اور اسے کبھی کسی چیز کے لئے نہ نہیں کرسکتااس کی ہر بات مانتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔