شاہد آفریدی میرے لیے پنجابی ڈرامے، پشاوری جوتی لایا کرتے تھے، ہربھجن سنگھ

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) دہلی ٹیسٹ میچ بہت یادگار تھا جہاں انیل کمبلے نے ایک اننگز میں 10 وکٹیں لی تھیں، سابق اسپنر

(فوٹو: ٹوئٹر) دہلی ٹیسٹ میچ بہت یادگار تھا جہاں انیل کمبلے نے ایک اننگز میں 10 وکٹیں لی تھیں، سابق اسپنر

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لایا کرتے تھے۔

بھارتی نیوز چینل کو ایک ویڈیو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں میرے کئی دوست ہوا کرتے تھے اور شاہد آفریدی ان میں سے ایک تھے، وہ میرے لیے تحائف اور چیزیں لیکر آیا کرتے تھے۔

سابق اسپنر نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف سال 1999 میں دہلی ٹیسٹ میچ بہت یادگار تھا جہاں انیل کمبلے نے ایک اننگز میں 10 وکٹیں لی تھیں، یہ پہلا موقع تھا جب مجھے اچھا لگا کہ میں نے کوئی وکٹ نہیں لی۔ یہ کسی بھی کرکٹر کیلئے ایک بڑا کارنامہ ہے۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی میں ان سے کرکٹ پر بات کرتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دہائی سے دو طرفہ سیریز سے محروم ہیں تاہم آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل کھیلتے ہیں۔
اس سے قبل آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ 2021 میں روایتی حریفوں کے مابین میچ کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔