جمیل احمد بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
فوٹو : ٹویٹر

فوٹو : ٹویٹر

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11، اے، ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

وہ اس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر تھے۔

واضح رہے کہ رضا باقر کی مئی 2022 میں مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔