لاہور میں ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہل کار پر چڑھادی

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
شہید ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

شہید ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

 لاہور: شملہ پہاڑی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل دیا، ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شملہ پہاڑی کے نزدیک ڈیورنڈ چوک پر ٹریفک پولیس اسسٹنٹ محمود احمد نے دودھ لے جانے والی گاڑی کو روکا تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکار پر چڑھادی جسے اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

پولیس نے ملزم ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی۔ ایس پی سٹی شہزاد خان موقع پر پہنچ گئے۔  شہید ٹریفک اسسٹنٹ کا تعلق شاہدرہ لاہور سے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔