علی سیٹھی کا ریکارڈ یافتہ گانا ’پسوڑی‘ اب افریقی ورژن میں پیش

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
پسوڑی کے افریقی ریمکس کو خوب پذیرائی مل رہی ہے(اسکرین شاٹ)

پسوڑی کے افریقی ریمکس کو خوب پذیرائی مل رہی ہے(اسکرین شاٹ)

نائجیریا: کوک اسٹوڈیو کا مشہور ترین گانا ’پسوڑی ‘افریقی فیوژن کے ساتھ ریمکس بنا کر پیش کر دیا گیا۔

افریقہ میں بھی پسوڑی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، کوک اسٹوڈیو افریقہ نے عالمی شہرت حاصل کرنے والے علی سیٹھی کے مشہور گانے’پسوڑی‘ کا افریقی ورژبھی بنا ڈالا، گانا افریقی فیوژن موسیقی کے ساتھ ریمکس بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

گلوکاروں میں علی سیٹھی کے ساتھ  مروان موسیٰ اور افریقی گلوکار ریکاڈو بینکس نے  بھی سُروں کا جادو جگایا۔

افریقہ سمیت دنیا بھر میں پسوڑی کے بعد اس کا افریقی ورژن بھی بےحد پسند کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر کوک اسٹوڈیو افریقہ کے پسوڑی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔