ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب موتی برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022

  واشنگٹن: ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والے امریکی شہری کی صدف (سی پی) سے جامنی رنگ کا نایاب موتی نکل آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ڈیلوائیر نامی ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ان صدف سے جامنی رنگ کا نایاب موتی برآمد ہوگیا۔

ابتداء میں امریکی شہری اور ان کی اہلیہ کو لگا کہ شیف (باورچی) نے ان کی صدف میں ٹافی یا کھانے کی کوئی چیز رکھی ہے لیکن حیران کن طور پر وہ موتی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر کنارے بنے اس ریسٹورنٹ میں سال میں دو سے تین مرتبہ گاہکوں کے کھانے میں ایسے ہی موتی نکل برآمد ہوتے رہتے ہیں۔

امریکی شہری اب برآمد ہونے والے نایاب موتی کی مالیت کا اندازہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔